4 ستمبر 2015 - 18:31
صدر اشرف غنی: پاکستان پر وہابی دہشت گردوں کی حمایت کا الزام

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستانی سرزمین پروہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستانی سرزمین پروہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان دس سال سے صرف دعویٰ کر رہا ہے عملی طور پر کچھ نہیں کرتا۔ افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر موجود وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا،بیان میں پاکستانی مشیر خارجہ کے بیان کا بھی ذکر ہے جس میں انھوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ افغان صدر نے الزام لگایا کہ پاکستان دس سال سے دعویٰ کر رہا ہے تاہم عملی طور پر کچھ نہیں کرتا۔ حقانی نیٹ ورک آج بھی پاکستان میں فعال اور سرگرم ہے اور اس کے خاتمہ کے بارے میں پاکستانی دعوے بالکل جھوٹے ہیں۔

.......

/169